لاہور ہائی کورٹ 19

لاہور ہائیکورٹ نے ہوم سیکرٹری پنجاب کیخلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے نظربندی کی درخواست پر فیصلے میں عدالتی حکم عدولی کے الزام پر ہوم سیکرٹری پنجاب کیخلاف توہین عدالت کی درخواست غیر موثر قرار دیتے ہوئے نمٹا دی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے شہری حسن شفیق کی درخواست پر سماعت کی۔

پنجاب حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل وقاص عمر پیش ہوئے۔ عدالت کو آگاہ کیا کہ عدالتی حکم پر مکمل عمل درآمد کیا جا چکا۔ ہوم سیکرٹری نے زیر التواء نظربندی کی درخواست پر فیصلہ بھی کر دیا۔ توہینِ عدالت کی کارروائی کی ضرورت باقی نہیں رہی۔ درخواست گزار نے ڈپٹی کمشنر گجرات کی جانب سے اپنے والد محمد شفیق کی نظربندی کے احکامات کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

موقف اختیار کیا تھا کہ ہائیکورٹ نے ہوم سیکرٹری کو زیر التواء نظربندی کی درخواست پر ایک ہفتے کے اندر فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔ مقررہ مدت میں عملدرآمد نہ ہونے پر عدالتی حکم عدولی کی بنیاد پر توہینِ عدالت کی درخواست دائر کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں