لاہور ہائی کورٹ 24

لاہور ہائیکورٹ بار کے انتخابات بائیو میٹرک سسٹم کے تحت کرانے کا فیصلہ

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات برائے سال 2026/27پہلی مرتبہ مکمل بائیو میٹرک سسٹم کے تحت ہی منعقد کیے جائیں گے۔اس سلسلے میں ووٹرز کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے اور وکلاء کی بائیو میٹرک رجسٹریشن کے لیے 31 دسمبر کی آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ بار کے سیکرٹری فرخ الیاس چیمہ کے مطابق صرف وہی وکلاء ووٹ کاسٹ کر سکیں گے جو بائیو میٹرک سسٹم پر رجسٹرڈ ہوں گے۔رجسٹریشن کے لیے ہدایات جاری کئی گئی ہیں کہ وکلاء رجسٹریشن کے وقت اصل شناختی کارڈ اپنے ساتھ لائیں۔بائیو میٹرک رجسٹریشن کے لیے ایڈمن آفس سے رجوع کریں۔تمام وکلاء سے درخواست ہے کہ 31 دسمبر تک اپنی رجسٹریشن یقینی بنائیں۔سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار نے بتایا کہ جدید بائیو میٹرک نظام کے نفاذ سے انتخابات کی شفافیت اور درستگی میں اضافہ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں