لاہور(رپورٹنگ آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے سکیورٹی اداروں کو شہریوں کی فونز کالز ریکارڈنگ کی اجازت کیخلاف متفرق درخواست غیرضروری قرار دیتے ہوئے نمٹا دی۔ لاہور ہائیکورٹ میں سکیورٹی اداروں کو شہریوں کی فونز کالز ریکارڈنگ کی اجازت کیخلاف متفرق درخواست پر سماعت ہوئی،
چیف جسٹس عالیہ نیلم نے درخواست پر سماعت کی، وفاقی حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل پیش ہوئے،عدالت نے متفرق درخواست غیرضروری قرار دیتے ہوئے نمٹا دی،چیف جسٹس نے کہاکہ جسٹس فاروق حیدر کو ایسے کیسز کی سماعت کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔۔