شہبازاکمل جندران۔۔
ڈائیریکٹر ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ریجن سی لاہور قمرالحسن سجاد نے محکمے کے صوبائی سیکرٹری وقاص علی محمود کو ان کے روبرو بیان کیا کہ لاہور میں موٹر برانچ کا کوئی بھی دفتر ختم نہیں کیا جارہا۔
ان سے جب پوچھا گیا کہ میڈیا اطلاعات کے مطابق باغبانپورہ، جوہرٹاون، شاہدرہ اور علی کمپلیکس کے دفاتر ختم کئے جارہے ہیں اور مالکان کو نوٹسسز بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔ تو انہوں نے میڈیا کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا