رابی پیرزادہ

قوم سیلاب متاثرین کی آباد کاری کے لئے اپنا عزم دکھائے ‘ رابی پیرزادہ

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) شوبز کو خیر باد کہنے والی رابی پیرزداہ نے کہا ہے کہ سیلاب زدگان کیلئے ابھی تک جو کچھ کیا گیا ہے وہ بہت کم ہے ، قوم کو ان کی آباد کاری اورآنے والے موسم کی سختیوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے اپنا عزم دکھانا ہوگا ،میں اور میری ٹیم نے اس وقت سیلاب زدگان کی مدد پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں جو ممکن ہے ہم وہ کر رہے ہیں ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رابی پیرزادہ نے کہا کہ سیلاب سے جس پیمانے پر تباہی ہوئی ہے اس کا چند دنوں یا مہینوں میں ازالہ کرنا ممکن نہیں ۔

حکومت تنہا اس تباہی سے نہیں نمٹ سکتی ۔ قوم خاص طو رپرمخیر لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ آگے بڑھیں اور سیلاب متاثرین کا سہارا بنیں ۔ متاثرہ علاقوں میں لاکھوں کی تعداد میں مرد و خواتین ، بچے اور بوڑھے جس طرح زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں انہیں دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے ۔