احمد شہزاد 17

قومی کرکٹر احمد شہزاد نیشنل ٹی 20 کھیلنے کے سوال پر غصے میں آگئے

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)قومی کرکٹر احمد شہزاد نیشنل ٹی 20 کھیلنے کے سوال پر غصے میں آگئے۔نجی ٹی وی انٹرویومیں احمد شہزاد نے کہا کہ میں نے کیمپ سے ریٹائرمنٹ لی ہے کیونکہ انہوں نے جب مجھے نکالا تھا تو کچھ بتایا نہیں تھا، میں اتنی محنت کرکے آیا تھا، تین سال ڈومیسٹک کھیل کر رگڑا کھا کر آیا تھا۔انہوں نے کہا کہ میں ڈومیسٹک میں ون ڈے اور ٹی 20 میں پرفارم کرتا تھا، آپ کے کھلاڑی ڈومیسٹک کے اندر قدم رکھنا پسند نہیں کرتے اور ہم وہاں بار بار جاکر خود کو ثابت کرتے رہیں، میں ڈومیسٹک کرکٹ بہت کھیلا ہوں۔

احمد شہزاد نے کہا کہ چیف سلیکٹر وہاب ریاض تھے میری ان کے ساتھ جو میٹنگ ہوئی تھی اس کو بیان نہیں کیا ہے اس کو ابھی سائیڈ پر رکھ دیں، ڈومیسٹک کھیلنا پرفارمنس کرنا تو پھر ان کھلاڑیوں کو بھی کھلائیں جو تین سال سے پرفارمنس نہیں کررہے فیل ہورہے ہیں۔اوپنر نے کہا کہ میرے لیے طریقہ کار باقی کھلاڑیوں سے الگ ہے، ہم ڈومیسٹک میں ٹاپ کرتے تھے جب سلیکٹر کو فون کیا تو کہتے ہیں کہ آپ سے 100 رنز اس کے زیادہ ہیں، ہمارے لیے بار بار ٹاپ کرنا ہے جب پریشر پڑا تو مجھے پھر نکال دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں