لاہور(رپورٹنگ آن لائن )سینئر اداکاراسدملک نے کہا ہے کہ قرآن پاک میں والدین کے حوالے سے بڑا سخت حکم آیا ہے ، نوجوانوں سے یہی کہوں گا چاہے آپ اپنے موقف میں ٹھیک بھی ہوں والدین سے بحث کرنے کی بجائے کچھ وقت کیلئے خاموشی سے گھر سے باہر چلے جائیں ۔
ایک انٹر ویو میں اداکار نے کہا کہ جب میں نے قرآن پاک میں والدین کے حوالے سے آیات پڑھیں اور انہیں باریک بینی سے سمجھا تو میرے آنسو نکل آئے ۔ میں آج کے نوجوانوں سے ہاتھ جوڑ کر کہتا ہوں اپنے والدین سے شفقت سے پیش آئیں ، یہی کامیابی ہے بلکہ یہ دنیا اور آخرت کی سب سے بڑی کامیابی ہے ۔
قرآن پاک میں اللہ پاک فرما رہے ہیں اپنے والدین کو ”اُف” تک نہ ہو ، آج معاشرے میں لوگ والدین سے کیا برتائو کرتے ہیں؟۔ سب مسلمانوں کو ترجمے کے ساتھ سمجھ کر قرآن پڑھنا چاہیے کہ ہمارا رب ہمیں کیا حکم دے رہا ہے اور اس میں دنیا اور آخرت کی کامیابی ہی کامیابی ہے ۔









