اسد قیصر

قانون کے اندرہ رہ کر 14اگست کو جدوجہد کرکے عوام کے پاس جائیں گے ، اسد قیصر

پشاور (رپورٹنگ آن لائن) رہنما پی ٹی آئی وسابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ قانون کے اندرہ رہ کر 14اگست کو جدوجہد کرکے عوام کے پاس جائیں گے ، اپنی پارٹی کو مضبوط اور تنظیموں پر فوکس کریںگے، 13اگست کو آزادی جشن منائیں گے ، اور نیا عزم کریں گے ۔جمعرات کوپشاورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ عمران خان بڑے بڑے جلسے کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے دشمنی کسی سے نہیںکرنی ۔ ہم نے برابری کی بنیاد پر تعلقات قائم کرتے ہیں۔ کسی کی ڈکٹیشن نہیں لیں گے ۔

اور امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو استوار کریں گے ۔ امریکہ کے سامنے نہ جھکیں گے نہ غلام بنیں گے ۔ ہمارا مقصد امن میں سب سے آگے رہیں گے ۔ اور جنگ میں کسی کا ساتھ نہیں دیںگے ۔ بین الاقوامی سازش ہوئی تاہم شفاف الیکشن کے خواہاں ہیں۔