عاصم افتخار 20

فیلڈ مارشل کا میران شاہ کا دورہ، پاک فوج کے شہدا کی عظیم قربانیوں کو خراجِ تحسین

راولپنڈی(رپورٹنگ آن لائن)فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے خیبر پختونخوا کی پولیس فورس کی تعریف کرتے ہوئے پی پولیس کو بہادر فرنٹ لائن فورس قرار دیا۔آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ کا دورہ کیا، آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے یادگارِ شہدا پر پھول رکھے اور پاک فوج کے شہدا کی عظیم قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران، انہیں موجودہ سکیورٹی صورتحال، انٹیلی جنس کی بنیاد پر جاری آپریشنز، اور دہشت گردی کے خلاف مسلسل کوششوں سے حاصل ہونے والی کامیابیوں کو مستحکم کرنے اور علاقے میں دیرپا امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے افسران اور جوانوں سے گفتگو بھی کی اور ان کی اعلیٰ ترین تیاری، پیشہ ورانہ مہارت، اور مادرِ وطن کے دفاع و سلامتی کے لیے ان کے غیر متزلزل عزم کو سراہا۔

خیبر پختونخوا کی بہادر پولیس فورس کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کے پی پولیس کو ایک بہادر فرنٹ لائن فورس قرار دیا اور دہشت گردی اور فتنہ الخوارج کے خلاف ان کی استقامت اور قربانیوں پر فخر کا اظہار کیا۔انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ قریبی تعاون کے ذریعے دہشت گردی کی لعنت کو فیصلہ کن انداز میں ختم کرنے اور خیبر پختونخوا میں بڑی مشکل سے حاصل کیے گئے امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے سکیورٹی فورسز کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔قبل ازیں میرانشاہ آمد پر، کمانڈر پشاور کور نے آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا استقبال کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں