فیصل کریم کنڈی

فیصل کریم کنڈی نے سیکورٹی فورسز کے آفیسر اور محکمہ زراعت کے افسر کی سی پیک اور ٹانک سے اغوائیگی پر اعلیٰ حکام سے رپورٹ طلب کرلی

پشاور (رپورٹنگ آن لائن)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سیکورٹی فورسز کے آفیسر اور محکمہ زراعت کے افسر کی سی پیک اور ٹانک سے اغوائیگی پر اعلیٰ حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے دریں اثناء اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مبینہ طور پر سیکنڈ لیفٹیننٹ سعید، سپاہی اعجاز کو سی پیک رحمانی خیل اور محکمہ زراعت کے آفیسر کی ٹانک سے اغوائیگی کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور تشویشناک ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بدامنی کے یہ واقعات صوبائی حکومت کی مجرمانہ پالیسیوں کا تسلسل ہے، صوبائی حکومت نے صوبہ دہشت گردوں کے حوالہ کردیا ، حکمران کرپشن کے ریکارڈ توڑنے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ میں ایک جانب عوام کی جان مال عزت و آبرو کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر دے دیا گیا ہے تو دوسری جانب عوامی ٹیکسوں کے پیسہ کو حکمران اپنی عیاشیوں اور جیب بھرنے میں استعمال کررہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت سے نجات صوبہ کی بقا کیلئے انتہائی ضروری ہے اسی جذبہ کے تحت 26 مئی کو پیپلز پارٹی پشاور میں صوبہ بچاؤ مہم کے تحت احتجاجی مظاہرہ کررہی ہے۔