فرخ حبیب 249

فنی تعلیم اور صحت انصاف کارڈ بھی کامیاب پاکستان پروگرام کا حصہ ہے،فرخ حبیب

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن )وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ فنی تعلیم اور صحت انصاف کارڈ بھی کامیاب پاکستان پروگرام کا حصہ ہے، کاروبار کیلئے 5 لاکھ تک بلا سود قرضے دیئے جائیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹو ئٹر پر اپنے بیان میں فرخ حبیب نے کہا کہ وزیراعظم کا خواب ریاست مدینہ طرز پر فلاحی نظام، معاشی ترقی اور خوشحال عوام ہے، اس سے غربت کے خاتمے، محروم طبقے کو با اختیار بنانے میں مدد ملے گی، کامیاب کسان کے ذریعے کسانوں کو بلاسود قرضے دیئے جائیں گے۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ کامیاب کاروبار پروگرام کے تحت کاروبار کیلئے 5 لاکھ تک بلاسود قرضے دیئے جائیں گے، سستا گھر اسکیم کے تحت اپنا گھر بنانے کیلئے آسان اقساط پر فنانسنگ کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں