عینی طاہرہ 15

فلم انڈسٹری کو سینئرز کے ساتھ ساتھ نئے خون کی بھی ضرورت ہے ‘ عینی طاہرہ

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) نامور گلوکارہ و اداکارہ عینی طاہرہ نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کو اپنے پائوں پر دوبارہ کھڑا کرنے کیلئے سینئرز کے ساتھ ساتھ نئے خون کی بھی ضرورت ہے ،پنجاب حکومت نے فلم سٹی اتھارٹی کے قیام اور فلم فنڈز کا اجرا ء کر کے اپنے حصے کا دیا جلا دیا ہے اب فلم انڈسٹری کے لوگوں کو بھی اپنا کردار ادا کرنے کیلئے آگے آنا چاہیے ۔

ایک انٹر ویو میں عینی طاہرہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی بخاری بہترین اقدامات اٹھا رہی ہیں اور اس کے یقینی طور پر دورر س نتائج ہوں گے۔ فلم انڈسٹری میں آج بھی ایسے لوگ موجود ہیں جو اس کی دوبارہ بحالی کے ضامن ثابت ہو سکتے ہیں ۔

پنجاب حکومت نے فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے پہلا اہم قدم اٹھا لیا ہے ، اب فلم انڈسٹری کے لوگوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے معیاری اور بامقصد فلمیں تخلیق کریںجس سے ہزاروں گھرانے کے چولہے جلیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں