جیا علی 17

فلم انڈسٹری میں بڑی اداکارائوں کو بھی کسی نہ کسی طرح کمپرو مائز کرنا پڑتا ہے ‘جیا علی

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)نامور اداکارہ جیا علی نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری میں بڑی اداکارائوں کو بھی کسی نہ کسی طرح کمپرو مائز کرنا پڑتا ہے ، میں نے متعدد بھارتی فلموں میں کام کی پیشکش کو صرف اسی وجہ سے ٹھکرایا کیونکہ مجھے علم تھا کہ اس کے لئے مجھے بہت سی قربانیاں دینا پڑیں گی ۔

ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں پروڈیوسرز ، ہدایتکاروں حتی کہ مرد اداکاروں کی طرف سے بھی بہت سے شرائط رکھی جاتی ہیں ، جس میں رات گئے تک پارٹیز اور اس طرح کے دیگر معاملات ہوتے ہیں ۔ میں یہ سمجھتی ہوں کہ اس طرح کی سر گرمیاں ہماری فلم انڈسٹری کے لئے بہت خطرناک ہیں۔ جو لڑکیاں ذاتی تعلقات بنانے یا چاپلوسی نہیں کرنا چاہتیں ان کو سمجھا جانا چاہیے نا کہ ٹیلنٹ کو ضائع کیا جائے ۔

جیا علی نے کہا کہ اگر میں شوبز میں نہ بھی ہوتی تو اور اگر کسی اور شعبے میں ہوتی تو بھی مرد کی بلیک میلنگ کے خلاف سٹینڈ لیتی ، میں نے بلیک میلنگ کی بجائے بہت سے پراجیکٹ چھوڑے ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ میں نے ایسی کوئی بھی غلطی نہیں کی جس کا مجھے پچھتاوا ہو کیونکہ میں پیسے اور طاقت سے متاثر نہیں ہوتی ۔میں نے اپنے لئے واضح طور پر حدود کا تعین کیا ہوا تھا اور کبھی اس سے تجاوز نہیں کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں