فریال تالپور 17

فریال تالپور کا رکنِ سندھ اسمبلی نعیم کھرل کے انتقال پر اظہار تعزیت

کراچی(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور نے پارٹی رہنما اور رکنِ سندھ اسمبلی نعیم کھرل کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں فریال تالپور نے مرحوم کے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کرتے ہوئے ان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

انہوں نے کہا کہ نعیم کھرل مرحوم کی پارٹی اور اپنے حلقے کی عوام کے لیے خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔فریال تالپور کا کہنا تھا کہ مرحوم نعیم کھرل پارٹی قیادت اور کارکنان کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی نعیم کھرل مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں