اسماعیل بقائی

فرانس کا ایران کے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے دعوی بے بنیاد قرار

تہران(رپورٹنگ آن لائن)ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایران کے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے فرانس کے دعوی کو کھوکھلا اور بے بنیاد قرار دے دیاہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایکس پر فرانسیسی وزیر خارجہ کے دعوے کوبے بنیاد قرار دیا ہے۔انھوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ فرانسیسی وزیر داخلہ کا بیان نادر ہے اور اس کے ساتھ ایران کے خلاف دوبارہ پابندیاں لگانے کی دھمکی سے اس خیال کی تقویت ہوتی ہے کہ فرانس کا انتقام آمیز موقف، تخریبی کردار کی سازش پر مبنی ہے۔

ترجمان اسماعیل بقائی نے اپنی اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ یقینا اس طرز عمل سے یورپ اور دنیا میں فرانس کی پوزیشن اور اعتبار میں اضافہ نہیں ہوگا۔ قابل ذکر ہے کہ فرانس کے وزیر خارج جین نوئل بیرٹ نے اپنی ایک حالیہ تقریر میں ایران کے پر امن ایٹمی پروگرام کے بارے میں سیاسی محرکات کے تحت بے بنیاد دعوے کئے ہیں ۔انھوں نے اپنے بے بنیاد دعووں میں کہا ہے کہ ایران بقول ان کے ایٹمی اسلحے کے پھیلا کے قریب پہنچ گیا ہے۔