کریم بنزیما 10

فرانسیسی فٹبالر کریم بنزیما نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

مکہ مکرمہ(رپورٹنگ آن لائن)فرانسیسی فٹبالر کریم بنزیما نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے سابق اسٹرائیکر کریم بنزیما نے مسجد الحرام میں احرام پہنے ہوئے عمرہ کی ادائیگی کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ہر حال میں اللہ کا شکر ہے۔اس سے قبل جب 31 اگست کو الہلال کلب چھوڑنے کی تصدیق ہوئی تو انہوں نے سعودی کلب کے نام اپنے الوداعی پیغام کا اختتام انہی الفاظ پر کیا تھا کہ ہر حال میں اللہ کا شکر ہے۔

38 سالہ کھلاڑی اس وقت کسی کلب سے نہیں کھیل رہے کیونکہ الہلال اور بنزیما نے باہمی رضامندی سے اپنا معاہدہ ختم کر لیا ہے جس سے سعودی کلب کے ساتھ ان کا معاہدہ تقریباً چھ ماہ بعد ختم ہو گیا،بنزیما نے 16 میچوں میں 10 گول کیے اور پانچ اسسٹ دئیے جبکہ کنگز کپ بھی اپنے نام کیا۔ کریم بنزیما اب اس کلب سے کھیلیں یہ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

واضح رہے کہ الہلال چھوڑنے کے باوجود بینزیما کا سعودی پرو لیگ کے ساتھ 2030 تک سفیرانہ معاہدہ ہے۔ رپورٹس کے مطابق سابق بیلن ڈی آر فاتح کھیل جاری رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اپنے آپشنز پر غور کر رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں