ڈیرہ غازی خان (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہاہے کہ غلط معلومات دنیا بھر میں ایک بڑا مسئلہ ہے.
زندگی کی ہر مشکل کا حل قرآن میں موجود ہے۔وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے جامعہ غازی کے دوسرے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جامعہ غازی کے کانووکیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت میرے لیے اعزاز ہے،تعلیم کے اس مقام تک پہنچنے کے لیے بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اویس احمد خان لغاری نے کہاکہ ورلڈ اکنامک فورم نے تسلیم کیا ہے کہ ہر معاشرے میں سب سے بڑا چیلنج غلط معلومات ہیں۔
انہوںنے کہاکہ غلط معلومات دنیا بھر میں ایک بڑا مسئلہ ہے، مسلمان ہونے کا بھرپور فائدہ اٹھائیں۔وفاقی وزیر برائے توانائی نے کہاکہ مسلمانوں کے پاس قرآن کی صورت میں زندگی گزارنے کا مکمل فارمولا موجود ہے۔ سر دار اویس احمد خان لغاری نے کہاکہ زندگی کی ہر مشکل کا حل قرآن میں موجود ہے، پوری زندگی طالب علم کی حیثیت سے گزارنے کا عزم کریں، ناکامی سے خوفزدہ نہ ہوں، ہر سال کے لیے واضح ہدف مقرر کریں۔
انہوںنے کہاکہ سوشل میڈیا سے نکل کر سنجیدہ تاریخ پڑھو۔ انہوںنے کہاکہ ہم مریم نواز شریف کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہائیر ایجوکیشن میں 50 ہزار اسکالرشپس فراہم کیں،طلبہ کے لیے ٹرانسپورٹ اور لیپ ٹاپس فراہم کیے گئے۔