عظمی بخاری 64

عیدالاضحی پر آلائشیں ٹھکانے لگانے کیلئے خصوصی اقدامات کر رہے ہیں،عظمیٰ بخاری

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری عیدالاضحی پرقربانی کی آلائشیں ٹھکانے لگانے کے لیے خصوصی اقدامات کیےجا رہے ہیں۔

صوبائی دارالحکومت میں ذیشان رفیق کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئےعظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ مخصوص مقامات کےعلاوہ کسی اور جگہ مویشی منڈی نہیں لگائی جاسکتی۔

اُنہوں نے کہا کہ مویشی منڈیوں میں سکیورٹی کے بھی بہترین انتظامات کیے گئے ہیں، عیدالاضحی پرقربانی کی آلائشیں ٹھکانے لگانے کے لیے خصوصی اقدامات کیےجا رہے ہیں۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے صفائی کے حوالے سے خصوصی احکامات دیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں