کمالیہ( رپورٹنگ آن لائن)صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کی نواحی قصبہ خورشید آباد آمد سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات بعد ازا ں صوبائی وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو جلد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی خوشخبری ملنے والی ہے اور امکان ہے کہ آئندہ ایک ہفتے کے دوران اس حوالے سے مثبت اعلان سامنے آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے ۔ گورنر پنجاب کو بلاجواز تنقید کرنے کے بجائے سندھ کے حالات پر توجہ دینی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے اور سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے بجائے عوامی خدمت کو ترجیح دی جانی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کے مثبت اور متوازن کردار کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ عاصم منیر اور شہباز شریف کو بین الاقوامی سطح پر عزت و احترام حاصل ہوا ہے اور پاکستان کی ثالثی اور سفارتی کوششوں کو دنیا بھر میں پذیرائی مل رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن، استحکام اور مذاکرات کے فروغ کے لیے اپنا موثر کردار ادا کر رہا ہے ۔بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات آئندہ دو سے تین ماہ کے دوران متوقع ہیں۔ انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ انتخابات کی تیاری شروع کریں اور نچلی سطح پر جمہوری عمل کو مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
محرم الحرام کے انتظامات کے بارے میں عظمی بخاری نے کہا کہ پنجاب حکومت عزاداروں کو بہترین سہولیات اور سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ صوبے بھر میں محرم الحرام کے سلسلے میں انتظامات مثر انداز میں جاری ہیں اور متعلقہ ادارے ہر ممکن سہولت کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں تاکہ عزادار اپنے مذہبی فرائض پرامن ماحول میں انجام دے سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کے تدارک کے لیے بھی حکومت متحرک ہے اور مختلف شہروں میں اینٹی سموگ گن کے ذریعے اسپرے کا عمل جاری رکھا گیا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت ماحولیات کے تحفظ اور فضائی آلودگی میں کمی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے ۔عظمی بخاری نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی قیادت میں صوبے بھر میں ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے اور عوامی فلاح و بہبود کے متعدد منصوبے تکمیل کے مراحل میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت ترقیاتی کاموں کا جال بچھا رہی ہے اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی، انفراسٹرکچر کی بہتری اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت پنجاب عوامی خدمت، ترقی اور خوشحالی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے اور عوامی فلاح و ترقی ہی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔اس موقع پر آر پی اور فیصل آبادسہیل اصغرسکھیرا، کمشنر فیصل آبادمسرت جبیں، ڈی ایس پیپیرمحل چوہدری منیر احمد، اسسٹنٹ کمشنر پیر محل ، بریسٹر موسی رضا شاہ، سید حسن رضا شاہ،سابق امیدوار ایم پی اے سید اسد عباس شاہ ،سید اقتدار حسین شاہ، بریسٹر سید حسنین عباس شاہ، کرنل سید علی شاہ، سید عقیل عباس شاہ بھی موجود تھے ۔









