رانا ثنا اللہ

عوام نے پی ٹی آئی کے انارکی کے بیانیے کو مسترد کر دیاہے، راناثناء اللہ

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیر اعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے جلوس میں لوگوں کو لانے میں کامیاب نہیں ہو سکی کیونکہ عام لوگوں نے ان کے انتشار کے بیانیے کو مسترد کر دیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام بالخصوص اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہریوں نے پی ٹی آئی کے جلسے کو مسترد کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے تمام سرکاری وسائل استعمال کرنے کے باوجود چند ہزار لوگوں کا انتظام کرنے میں بھی ناکام رہی۔انہوں نے کہا کہ جلسے میں ہونے والی تقاریر عوام کو انتشار پر اکسا رہی ہیں خاص طور پر وزیراعلیٰ کے پی کی تقریر جو کہ ایک اور 9 مئی کی منصوبہ بندی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کی پرتشدد تقاریر اور پی ٹی آئی کے ماضی کے طرز عمل کو دیکھتے ہوئے یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسلام آباد میں حفاظتی اقدامات کرے۔
٭٭٭٭٭