مسرت جمشید 116

عوام نے بہت مشکلات برداشت کر لیں، اب حل کرنے کا وقت ہے،مسرت جمشید چیمہ

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)ترجمان پنجاب حکومت اور رہنما پاکستان تحریک انصاف مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ اب ہم سڑکوں پر عوام کے درمیان ہوں گے اور فیصلے صرف عوام کریں گے، ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مسرت جمشید چیمہ نے لکھا کہ عوام نے بہت مشکلات برداشت کر لیں اور اب ان کو حل کرنے کا وقت ہے

تحریک انصاف ان اسمبلیوں کا حصہ نہیں رہ سکتی جہاں عوام کی مدد نہ ہوسکے،رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے یہ بات ناقابل برداشت ہے کہ وفاقی حکومت کی پالیسیوں کے باعث لاکھوں لوگ بے روزگار ہو رہے ہیں، چودھری پرویز الہی اور مونس الہی نے اپنا عہد پورا کیا جس پر وہ داد کے مستحق ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں