شبنم مجید

عوام سے ہاتھ جوڑ کر اپیل ہے کہ وہ کورونا وائرس کو سنجیدگی سے لیں ‘ شبنم مجید

لاہور(ر پورٹنگ آن لائن)نامور گلوکارہ شبنم مجید نے کہا ہے کہ عوام سے ہاتھ جوڑ کر اپیل ہے کہ وہ کورونا وائرس کو سنجیدگی سے لیں اور ایس او پیز پر عملدرآمد کریں، غیر ضروری سر گرمیاں ترک کر دیں او ر ناگزیر صورتحال میں ہی گھر سے باہر جائیں۔ ایک انٹر ویو میں شبنم مجید نے کہا کہ تیسری لہر کو قابو میں کرنے کیلئے ہمیں خود کو گھروں میں محدود کرنا ہے ، اگر باہر جانا انتہائی ضروری ہے تو کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کریں اور ماسک کے استعمال کو اپنی زندگی کا لازمی جزو بنا لیں ۔

شبنم مجید نے کہا کہ اگر ہم مہذب شہری کا کردار ادا کریں تو قانون نافذ کرنے والے اداروں کو پیٹرولنگ کرنے اور ہمارے خلاف کارروائی کرنے کی نوبت ہی پیش نہ آئے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ خدا را اپنی اور اپنے گھروالوں کی زندگیوں کو بچائیں۔