فلک شبیر 13

عوامی مقامات پر چھوٹے کپڑے پہننے والوں کیلئے قانون بنایا جائے،گلوکار فلک شبیر

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پاکستانی گلوکار فلک شبیر نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے عوامی مقامات پر ڈریس کوڈ سے متعلق درخواست کردی۔فلک شبیر نے اپنے سوشل اکانٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے پنجاب حکومت کو صوبے میں ویپنگ پر پابندی لگانے پر سراہا۔

اداکار نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ یہ بہت اچھا اقدام ہے لیکن 2 بیٹیوں کا باپ ہونے کی حیثیت سے میں مریم نواز سے عاجزانہ درخواست کرنا چاہتا ہوں کہ عوامی مقامات، بازار، سڑکوں میں چھوٹے کپڑے پہننے والوں کیلئے بھی کوئی قانون بنایا جائے، نہیں تو ثقافتی طور پر ہم تباہ ہوجائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں