راجہ ریاض احمد 14

عوامی خدمت ہی ہماری سیاست کا محور ہے،راجہ ریاض احمد

مکو آ نہ (رپورٹنگ آن لائن)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما،سابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی راجہ ریاض احمد خاں نے کہا ہے کہ عوامی خدمت ہی ہماری سیاست کا محور ہے۔ عوام کے مسائل سننا اور ان کے حل کے لیے متعلقہ اداروں تک پہنچانا ہمارا فرض ہے اور ہم بلا تفریق عوام کی خدمت کے مشن کو جاری رکھیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈائیوو روڈ اسماعیل سٹی میں کارپٹ سڑک کا افتتاح کرتے ہوئے کیا، حاجی عبدالقہار منج، سابق ناظم سدھو پورہ رانا شبیر حسین منج، سابق چیئر مین رانا ایوب اسلم منج، رانا عمران منج، سابق صدر ڈسٹرکٹ بار،رانا شاہد منیر منج، حاجی بشیر،طاہر منیر منج،ملک شفیق ایڈووکیٹ، رانا عبدالجبارمنج،محمد آصف ملہی،ڈاکٹر اشرف زاہد، ڈاکٹر احمد شہزاد،عامر جٹ،نوید رجوکہ، ملک محمد علی اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔حاجی عبدالقہار منج نے ایم این اے راجہ دانیال کو پارلیمانی سیکر ٹری اسٹیبلشمنٹ بننے پر راجہ ریاض احمد خاں کو مبارکباد پیش کی جس پر انہوں نے شکریہ ادا کیا۔راجہ ریاض احمد خاں نے کہا کہ علاقے کی ترقی، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور عوامی فلاح کے منصوبوں کے فروغ کے لیے پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت کی رہنمائی میں بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔ عوام کا اعتماد ہی ہماری اصل طاقت ہے اور ہم اس اعتماد پر پورا اترنے کے لیے دن رات کام کرتے رہیں گے۔
٭٭٭٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں