اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن )قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں ان کا کوئی مذہب نہیں ہوتا،پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنے سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیاں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں، وطن کے دفاع کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔
اپنے بیان میں فائرنگ کے مختلف واقعات پر عمر ایوب خان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں ان کا کوئی مذہب نہیں ہوتا،پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنے سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیاں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔
عمر ایوب خان نے کہا کہ بنوں میں ایف سی کے دو اہلکار اختر علی اور سلیمان کو اس وقت شہید کیا گیا جب وہ اپنے آبائی علاقے میں چھٹیوں پر جارہے تھے اور ان کو مسلح افراد نے اغوا کر لیا تھا۔ اس ضلع خیبر میں بھی کانسٹیبل اسرار کو موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے جاں بحق کر دیا۔