لاہور(رپورٹنگ آن لائن )مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عمران نیازی اسامہ بن لادن کے متعلق اپنے بیان پر فوری قوم سے معافی مانگیں،
عمران نیازی کے بیان سے پاکستان کی عالمی سطح پر جگ ہنسائی ہورہی ہے،عمران نیازی ملک سالمیت اور خودمختاری کیلئے سنگین خطرہ بن چکا ہے،عمران نیازی کے بیان سے ہزاروں شہیدوں کی مائوں کے دل خون کے آنسو رو رہے ہیں،ملک کو امن کا گہوارہ بنانے میں نوازشریف اور سابق آرمی چیف راحیل شریف کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔
عظمیٰ بخاری کا فیاض چوہان کے بیان پر ردعمل میں کہااسامہ بن لادن کی وجہ سے 60ہزار پاکستانی شہری اور 7ہزار سیکیورٹی اہلکاروں کے جواں شہید ہوئے۔اسامہ بن لادن کی وجہ سے دوسروں کی جنگ پاکستان پر مسلط کی گئی۔دہشتگردی کی اس جنگ میں پاکستان کو جانی و مالی نقصان برداشت کرنا پڑا۔آج پاکستان کا نام نہاد وزیراعظم اسامہ بن لادن کو شہید قراردے رہا ہے۔
عمران نیازی کا نام طالبان خان بالکل درست رکھا گیا تھا۔عمران نیازی نے آج تک کسی دہشتگرد حملے کی مذمت نہیں کی۔نوازشریف نے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملکر نیشنل ایکشن پلان لائونچ کیا۔نوازشریف کے نیشنل ایکشن پلان کی بدولت آج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کا خاتمہ ہوا ہے۔
کراچی اورشمالی وزیرستان کو نوازشریف نے دہشتگردوں سے پاک کیا۔