سائفر کیس

عمران خان کی9مئی کے مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کوجلا ئوگھیرا ئوکے مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دیں۔

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس سید شہباز رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پرمشتمل دو رکنی بنچ 10 اپریل کو سماعت کرے گا۔

فاضل عدالت نے سپیشل پراسیکیوٹرز کو دلائل دینے کیلئے طلب کررکھا ہے۔بانی پی ٹی آئی نے جناح ہائوس، عسکری ٹاور، تھانہ شادمان جلا ئوگھیرا ئوسمیت آٹھ مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔