لاہور ہائیکورٹ

عمران خان کی ایف آئی اے میں طلبی کے نوٹس کیخلاف درخواست 7دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ایف آئی اے میں طلبی کے نوٹس کے خلاف درخواست 7دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔

عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کے معاملے میں ایف آئی ایکے نوٹسز کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا جس پر ان کی درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس اسجد جاوید گھرال چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی درخواست پر 7 دسمبر کو سماعت کریں گے۔