اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے بتایا ہے کہ عمران خان کو ہسپتال میں طبی معائنے کے بعد دوبارہ اڈیالہ منتقل کردیا گیا ہے۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ مجھے ابھی اطلاع ملی ہے کہ خان صاحب کو گزشتہ شب دوبارہ انجکشن لگانے کے لیے پمزہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سے انہیں واپس اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنے اس مطالبے کا اعادہ کرتے ہیں کہ انہیں علاج کے لیے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جائے۔ ساتھ ہی ہم ان کی اہل خانہ سے فوری ملاقات کروانے کا مطالبہ بھی کرتے ہیں۔









