عمران خان 151

عمران خان کا منحرف ارکان کے حلقوں میں عوامی اجتماعات سے خطاب کا فیصلہ

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے منحرف ارکان کے حلقوں میں عوامی اجتماعات سے خطاب کا فیصلہ کیا ہے، منحرف ارکان کو انتخاب میں ناکام بنانے کے لئے عمران خان خود میدان میں آئیں گے۔

تحریک انصاف کی متعلقہ تنظیموں نے عمران خان کو منحرف ارکان کے حلقوں میں جلسوں سے خطاب کی دعوت دیدی ہے، عمران خان پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں میں پارٹی امیدواروں کی انتخابی مہم کے اجتماعات سے خطاب کریں گے، منحرف ارکان کے حلقوں میں پارٹی ٹکٹوں کے معاملے پر بھی عمران خان خود امیدواروں کے انٹرویو کررہے ہیں۔

صوبائی پارلیمانی بورڈ کی سفارشات میں تجویز کئے جانے والے تین تین امیدوارں سے عمران خان انٹرویو کررہے ہیں، پارٹی کے مرکزی رہنماوں کو بھی منحرف ارکان کے ضمنی انتخابات میں مہم کے لئے ٹاسک سونپنے کا فیصلہ کیا ہے ، اہم مرکزی رہنماوں کو مختلف انتخابی حلقوں میں ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں