مونس الہی 165

عمران خان پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر نامعلوم افراد پرکرنے سے روکا ہے،مونس الہی

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)مسلم لیگ (ق)کے رہنما مونس الہی نے کہا ہے کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر نامعلوم افراد پرکرنے سے روکا ہے،مونس الہی نے ٹوئٹر پر آئی جی پنجاب کے بیان سے متعلق ایک ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پرقاتلانہ حملے کی ایف آئی آر نامعلوم افراد پرکرنے سے روکا ہے،انہوں نے کہا کہ پولیس کو پولیس کی مدعیت میں پولیس کی مرضی کی ایف آئی آر سے روکا ہے،

یاد رہے کہ سپریم کورٹ میں آئی جی پنجاب نے عدالت میں بتایا کہ انہیں پنجاب حکومت نے ایف آئی آر درج کرنے سے روکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں