خواجہ عمران نذیر 107

عمران خان ناکامیوں کی وجہ سے عمران خان شدید مایوسی کا شکار ہو چکے ہیں’خواجہ عمران نذیر

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے قائم مقام صدر خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ عمران خان ناکام جلسوں اوراپنی ناکامیوں اور نا اہلیوں کی وجہ سے عمران خان شدید مایوسی کا شکار ہو چکے ہیں، قوم سیلاب زدگان کی امداد میں مصروف ہے تو دوسری جانب ایک کرسی کی حوس کا پجاری ان کی امداد کرنے کی بجائے جلسے جلوس کرکے اپنا رونا دھونا کررہا ہے ۔

اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم اب ایک جعلی بہروپیے کی اصلیت جان چکے ہیں یوں محسوس ہوتا ہے کہ عمران خان کو دوبارہ پنجاب حکومت صرف اس کے پیاروں کو کیسز سے بچانے کیلئے دی گئی ہے۔وزیر اعظم میاں شہباز شریف ان تھک محنت سے سیلاب زدگان کی جلد بحالی اور ان کی خدمت میں مصروف ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں