کراچی ضمنی الیکشن 91

عمران خان اور پی ٹی آئی کیخلاف برطانیہ کے چیریٹی کمیشن میں درخواست دائر

لندن(رپورٹنگ آن لائن)سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے خلاف برطانیہ کے چیریٹی کمیشن میں درخواست دائر کروا دی گئی،

مسلم لیگ ن برطانیہ لیگل ونگ کے سربراہ اور صدر چوہدری انصر محمود نے چیریٹی کمیشن لندن کے چئیرمین کو عمران خان اور پی ٹی آئی کے خلاف درخواست جمع کروائی،درخواست میںموقف اختیار کیا گیا ہے کہ برطانیہ میں لوگوں سے جھوٹ بول کر اور دھوکہ دے کر غیر اخلاقی طور پر خیرات کے نام پر فنڈ جمع کیے گئے، عمران خان نے غریبوں کے لیے جمع کی گئی خیرات سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کی، دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ثابت ہو چکا ہے کہ عمران خان نے فارن فنڈنگ کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا، فنانشنل ٹائمز اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کی روشنی میں عمران خان اور ان کی جماعت کے خلاف کارروائی کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں