عمران اشرف 100

عمران اشرف بیسٹ ہوسٹ آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتنے میں کامیاب

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)نجی ٹی وی کے میزبان عمران اشرف بیسٹ ہوسٹ آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہوگئے۔

کراچی میں پی بی سی ایف نیشنز لیڈز ایوارڈز کی سالانہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں عمران اشرف کو ایوارڈ سے نوازا گیا، تقریب میں پاکستان کی سیاسی شخصیات کے ساتھ ساتھ شوبز دنیا کے ستاروں نے بھی شرکت کی۔

عمران اشرف نے ایوارڈ دنیا نیوز کے نام کرتے ہوئے کہا کہ میں سب سے پہلے اپنے چینل دنیا نیوز کا شکریہ ادا کروں گا کیونکہ مذاق رات کی ہی وجہ سے مجھے بیسٹ ہوسٹ آف دی ایئر کا ایوارڈ ملا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایوارڈ میرا نہیں یہ ایوارڈ ہمارے چینل کا ہے، ہمارے چینل کے مالکان سے لیکر ہر ایک ورکر کا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں