سپریم کورٹ

عمارتوں کو گرانے کا کام جاری، کمشنر کراچی نے رپورٹس عدالت میں جمع کرا دیں

کراچی(رپورٹنگ آن لائن) نسلہ ٹاور اور تجوری ہائٹس کیس میں کمشنر کراچی نے متعلقہ رپورٹس جمع کراتے ہوئے کہا کہ دونوں عمارتوں کو تیزی سے گرانے کا کام جاری ہے، عدالتی فیصلے پر من و عن عمل شروع کر دیا۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نسلہ ٹاور اور تجوری ہائٹس کے کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ نسلہ ٹاور عمارت گرانے کیلئے کم از کم 50 روز کا وقت چاہیئے، تجوری ہائٹس بلڈر عمارت خود گرا رہا ہے۔ رپورٹ ایک صفحہ پر مشتمل ہے، جس میں تصاویر بھی شامل ہیں۔