علی ظفر

علی ظفر نے عمران خان کی نمل یونیورسٹی کیلئے 1.3ملین ڈالر کا فنڈ اکٹھا کرلیا

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار علی ظفر نے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے نمل نالج سٹی کیلئے 1.3ملین ڈالر کا فنڈ اکٹھا کرلیا ہے۔ علی ظفر نے ٹوئٹر پر امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں نمل یونیورسٹی کیلئے فنڈ اکٹھا کرنے کیلئے منعقد کی گئی تقریب سے چند تصاویر شیئر کی ہیں۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ خدا کے فضل سے، پاکستان کے پہلے نالج سٹی کیلئے جس کی بنیاد عمران خان نے رکھی ہے، صرف ہیوسٹن سے 1.3ملین ڈالر جمع کرنے میں ہم کامیاب ہوگئے ہیں۔انہوں نے لکھا کہ یہاں 60فیصد طلبہ مفت میں اعلی معیار کی اعلی تعلیم حاصل کریں گے۔علی ظفر نے اس کارِ خیر میں مداحوں سے بھی اپنا حصہ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔