کراچی (رپورٹنگ آن لائن)ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے وزیر اطلاعات پنجاب کی قانون متعلق لاعلمی پر حیرانگی کا اظہار کا اظہار کیا ہے۔اپنے بیان میں ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے بتایا کہ مریم باجی نے تو بتایا میری کابینہ پڑھے لکھے لوگوں پر مشتمل ہے.
عظمی بخاری کہہ رہی ہے صدر نے کینالوں کی منظوری دی جس پر ہنسی آ رہی ہے.وزیر اطلاعات پنجاب معلومات اتنی ناقص ہونے پر افسوس ہے. ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے کہا کہ عظمی بخاری بتائیں صدر مملکت کے پاس کونسی ایگزیکٹو سمری منظور کرنے کا اختیار ہے؟۔
وزیر پنجاب بتائیں صدر کس قانون تحت کینال بنانے کی منظوری دے سکتے ہیں؟ سعدیہ جاوید نے کہا کہ زیر اطلاعات پنجاب کو صدر مملکت متعلق جھوٹ پھیلانے سے گریز کرنا چاہیے ۔ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے کہا کہ صدر مملکت کے خلاف جھوٹ پھیلانے پر پیکا ایکٹ کے تحت کاروائی ہوسکتی ہے۔