اسد عمر

عسکری ٹاور جلا ئوگھیرا ئوکیس میں اسد عمر کی عبوری ضمانت میں 7جولائی تک توسیع

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے عسکری ٹاور جلا ئوگھیرا ئوکیس میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر کی عبوری ضمانت میں 7 جولائی تک توسیع کر دی۔

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے عسکری ٹاور جلا ئوگھیرا ئوکیس کی سماعت کی۔عدالت نے سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی عبوری ضمانت میں 7 جولائی تک توسیع کر تے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کو شامل تفتیش ہونے کا بھی حکم دے دیا۔