کوئٹہ (رپورٹنگ آن لائن)پاکستانی اداکارہ عروہ حسین کا بلوچستان کے سیر سپاٹے کرتے ہوئے گلگتی انداز اپنانا فینز کی تعریفوں کا مرکز بن گیا۔میری لاڈلی،نیلی زندہ ہے، اڈاری اورمیری شہزادی جیسے ڈراموں میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ عروہ حسین کی ایک وجہ شہرت معروف گلوکار فرحان سعید بھی ہیں جو انکے شوہر ہیں۔
عروہ حسین اور فرحان سعید نے سال 2016 میں شادی کی اور 3 جنوری 2024 کو اسٹار جوڑی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی۔عروہ حسین ان دنوں اپنی بیٹی کے ساتھ وقت گزارنے اور اس کی پرورش کرنے میں مصروف ہیں جسکی وجہ سے ٹی وی اسکرینز سے دور ہوگئی ہیں لیکن سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں۔
اسٹار جوڑی پاکستان میں مون سون کے موسم سے لطف اندوز ہونے شمالی علاقاجات کی سیر کو گئے ہوئے ہیں اور اس ٹرپ پر انکے ساتھ انکی ننھی پری جہاں آرابھی ہے۔چند روز قبل عروہ اور فرحانے ایک فیملی فوٹو شیئر کی تھی جو سب کی توجہ کا مرکز بن گئی کیونکہ اس تصویر میں عروہ، فرحان اور جہاں آرا وادی اسکردو کے حسن میں گم نظر آئے۔