عدنان صدیقی 132

عدنان صدیقی بھی امیتابھ بچن کے خیالات سے متفق

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)سینئر پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے بھارتی اداکار امیتابھ بچن کے خیالات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اختلافات کے باوجود آرٹ اور سینماء دو قوموں کو قریب لاتے ہیں۔عدنان صدیقی نے ٹوئٹر پر امیتابھ بچن کے پاکستان اور بھارت کے تعلقات پر خیالات سے اتفاق کیا ۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’ وہ امیتابھ بچن صاحب کے خیالات سے متفق ہیں’۔انہوں نے لکھا کہ’اختلافات کے دوران آرٹ اور سینماء دو قوموں کو قریب لاتے ہیں’۔اداکار نے لکھا کہ’خوبصورتی سیاسی اختلافات کے باوجود جڑے رہنے میں ہے’۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں