اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)عوام پاکستان پارٹی ( اے پی پی) کے کنوینر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جب تک آئین اور قانون کی حکمرانی نہیں ہوگی، ملک میں سیاسی انتشار رہے گا اور معیشت نہیں چلے گی۔
اپوزیشن اتحاد کی قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آئین کا لفظ حکومت کے لیے خوفزدہ کردینے والا لفظ بن گیا ہے، ملک میں آواز دبانے کے لیے قوانین بنائے جاتے ہیں.
عدلیہ کو کمزور کرنے کے لیے آئین میں ترمیم کی گئی۔شاہد خاقان نے کہا کہ ملک میں آواز دبانے کے لیے پیکا قانون بنایا گیا، عدلیہ کو کمزور کرنے کے لیے آئین میں ترمیم کی گئی ہے۔