فی تولہ سونا 15

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافہ، چاندی کی قیمت مستحکم

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 57 ڈالر کے اضافے سے 4 ہزار 604 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

فی تولہ سونے کی قیمت بھی 5 ہزار 700 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 82 ہزار 936 روپے کی سطح پر آگئی۔فی 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 972 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 14 ہزار 039 روپے کی سطح پر آگئی۔

فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 7 ہزار 379 روپے کی سطح پر مستحکم رہی جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 6 ہزار 326 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں