سونے اور چاندی 23

عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی

کراچی(رپورٹنگ آن لائن) عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 2100 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 39 ہزار 936 روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 1800 روپے گر کر 3 لاکھ 77 ہزار 174 روپے کا ہوگیا ہے۔

اسی طرح 24 قیراط فی تولہ چاندی کا بھاؤ 23 روپے کمی سے 6 ہزار 532 روپے پر آگیا ہے۔

دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی فی اونس سونا 21 ڈالر کمی سے 4174 ڈالر کی سطح پر آگیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں