کراچی (رپورٹنگ آن لائن)گلوکار عاطف اسلم نے تقریبا 18 سال بعد اپنے چوتھے اسٹوڈیو البم صبح آئے نا کی ریلیز کا اعلان کر دیا ہے، جس میں آٹھ نئے گانے شامل ہیں۔عاطف اسلم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر البم کا سرورق جاری کرتے ہوئے گانوں کی فہرست بھی شیئر کی۔ البم میں صبح آئے نا، سفر میں ہوں، عشق، لیٹس ہیو سم فن، سن سجنہ، ہوں عشق میں، چار یار اور سچے وعدے شامل ہیں۔
یہ البم 2008 میں ریلیز ہونے والے میری کہانی کے بعد عاطف اسلم کا پہلا مکمل اسٹوڈیو البم ہے۔گزشتہ دو دہائیوں کے دوران عاطف اسلم پاکستان اور بھارت کی متعدد فلموں کے لیے اپنی آواز دے چکے ہیں۔ ان کے مقبول گانوں میں تیرا ہونے لگا ہوں، جینا جینا، پہلی نظر میں، دل دیاں گلاں، جینے لگا ہوں، تو جانے نا، او ساتھی اور میں رنگ شربتوں کا، شامل ہیں۔









