عاصم اظہر 9

عاصم اظہر کی ہسپتال سے تصویر سامنے آنے پر مداح تشویش میں مبتلا

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)معروف گلوکار عاصم اظہر کی اسپتال سے تصویر سامنے آنے پر مداح تشویش میں مبتلا ہوگئے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری میں گلوکار عاصم اظہر نے سیلفی شیئر کی جس میں انہیں نیبولائزر ماسک پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں انہوں نے ویلکم بیک لکھا جس کے بعد مداح ان کی صحت کے حوالے سے پریشان ہوگئے۔گلوکار نے دوسری انسٹاگرام اسٹوری میں وضاحت کی کہ کوئی سنگین مسئلہ نہیں ہے اور وہ گلے کے انفیکشن سے صحتیاب ہورہے ہیں۔

عاصم اظہر نے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ اوکے، معذرت، میرا مقصد کسی کو پریشان نہیں تھا بس ٹانسلز کا انفیکشن ہوا ہے۔انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ڈاکٹرز کہہ رہے ہیں ،بیٹا بہت گالیا ہے اب ذرا گھر بیٹھو۔گلوکار نے مزید کہا کہ روزانہ نئی ریلیز پر آپ سب کا پیار دیکھ کر پہلے ہی طبیعت بہتر محسوس ہورہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں