عارف لوہار 135

عارف لوہار حمد کی ریکارڈنگ کراتے ہوئے وجد میں آگئے

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )نامور فوک گلوکار عارف لوہار حمد کی ریکارڈنگ کراتے ہوئے وجد میں آگئے اور ریکارڈنگ کے دوران زارو قطار رو تے رہے ۔بتایا گیا ہے کہ عارف لوہار نے عید الاضحی کیلئے ایک نجی ٹی و ی چینل کے شوکی ریکارڈنگ میںشرکت کی جہاںانہوںنے رب تعالیٰ کی حمد و ثنا بیا ن کی۔

ریکارڈنگ کے دوران عارف لوہار کی آنکھوں سے زارو قطار آنسو بہنا شروع ہو گئے جس کی وجہ سے شو میں شریک حاضرین کی آنکھیں بھی نم ہو گئیں ۔عارف لوہار نے وجدکی کیفیت میںحمد پڑھی جس پر حاضرین نے ان کو احتراماً کھڑے ہو کر داد دی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں