اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے یومِ جمہوریہ پرترکیہ کی قیادت اور عوام کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات باہمی احترام اور اخوت کے گہرے رشتوں پر قائم ہیں ۔ جمعرات کوترکیہ کے 103ویں یومِ جمہوریہ پراپنے تہنیتی پیغام میں وفاقی وزیر نے کہا کہ صدر رجب طیب اردوان کی قیادت میں ترکیہ دفاع، ٹیکنالوجی اور معاشی ترقی میں نمایاں پیش رفت کر رہا ہے،
سعودی عرب کے ساتھ پاکستان اور ترکیہ کا بڑھتا ہوا تزویراتی تعاون علاقائی امن، استحکام اور سلامتی کے عزم کا عکاس ہے۔ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پاکستان تجارت، سرمایہ کاری، سمیت مختلف شعبوں میں ترکیہ سے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔









