فیصل کریم کنڈی 18

صوبے میں سیاحت اور کھیلوں کی ترقی کے لئے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں، گورنر خیبر پختونخوا

پشاور (رپورٹنگ آن لائن)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں سیاحت اور کھیلوں کی ترقی کے لئے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں، شندور میلہ کے موقع پر پورے ملک سے شائقین پروازیں شروع ہونے کے منتظر ہیں۔

یہ بات انہوں نے نئی نجی ایئر لائن سائوتھ ایئر کے گروپ ایڈوائزر سہیل علی خان سے گونر ہاؤس پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے کہی جو خیبرپختونخوا سے ایئر لائن کی پروازیں شروع کرنے کے انتظامات کا جائزہ لینے پشاور پہنچے تھے۔

گورنر خیبر پختونخوا کے پبلک ریلیشنز آفیسر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران سائوتھ ایئر کے وفد نے گورنر فیصل کریم کنڈی کو یقین دھانی کرائی کہ ان کی ہدایات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان سے فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کیا جائے گا اور اسلام آباد سے ڈی آئی خان، پشاور سے کوئٹہ، پشاور سے لاہور اور اسلام آباد سے چترال کی پروازیں اجازت ملتے ہی شروع کردی جائیں گی۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے زور دیا کہ شندور میلہ سے قبل پروازیں سیاحت کے فروغ میں مدد گار ثابت ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں