سید ناصر حسین شاہ 66

صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کا فائر سیفٹی اقدامات تیز کرنے کا اعلان

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں فائر سیفٹی کے مثر اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے تمام متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔

انہوں نے کہا کہ بڑھتے ہوئے آتشزدگی کے واقعات باعثِ تشویش ہیں، جنہیں روکنے کے لیے سخت نگرانی، بہتر منصوبہ بندی، اور عوامی آگاہی مہم وقت کی اہم ضرورت ہے۔یہ بات انہوں نے نیشنل فورم فار انوائرمنٹ اینڈ ہیلتھ کے صدرمحمد نعیم قریشی، نائب صدر انجینئر ندیم اشرف پر مشتمل وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ اس موقع پر وزیر بلدیات نے 4نومبر کو ہونے والی 15ویں فائر سیفٹی کانفرنس اور ایوارڈز تقریب میں مہمانِ خصوصیشرکت کی حامی بھری۔

سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہفائر بریگیڈ، بلدیاتی ادارے، صنعت و تجارت کے نمائندے، سول ڈیفنس، اور ریسکیو محکمے ایک جامع فائر سیفٹی آگاہی مہم کا حصہ بنیں گے تاکہ عوام، فیکٹری مالکان، اور تجارتی ادارے حفاظتی اصولوں پر عمل کریں۔انہوں نے کہا کہ رواں سال کی کانفرنس میں **حکومتی نمائندے، صنعتی ادارے، فائر سیفٹی ماہرین، اور عوامی و نجی تنظیمیںشریک ہوں گی، اور ان اداروں کو سراہا جائے گا جنہوں نے بہترین فائر سیفٹی اقدامات اپنائے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں