ہیلتھ کیئر 66

صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر خواجہ سلمان رفیق کا زیر تعمیر اوکاڑہ میڈیکل کالج کا دورہ، تعمیراتی کام کا جائزہ

اوکاڑہ ( شیر محمد) اس موقع پر سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر عظمت محمود، ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک ایم این اے چوہدری ریاض الحق جج اور پراجیکٹ ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد اختر سمیت بلڈنگز حکام بھی موجود تھے۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد اختر اور ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک کی منصوبے پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ میڈیکل کالج کا منصوبہ 4.6 ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہوگا۔ پہلے مرحلے میں اکیڈمک بلاک، کیفٹیریا اور فیمیل ہاسٹل کے لیے کام جاری ہے۔

وزیر صحت نے محکمہ بلڈنگز حکام کو ترقیاتی کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایات دیں اور عوامی سہولت کے بہترین منصوبے کو بروقت مکمل کرنے کے لیے اقدامات کے احکامات جاری کیے۔ صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر پنجاب نے کہا کہ حکومتِ پنجاب طبی تعلیم اور صحت کے شعبے کی ترقی کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ اوکاڑا میڈیکل کالج ضلع کی عوام کے لیے بے مثال تحفہ ہے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ منصوبے کو مقررہ ٹائم لائنز کے مطابق شفافیت اور اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کیا جائے گا۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر منصوبے کے تعمیراتی کام کی ہفتہ وار بنیادوں پر مانیٹرنگ کریں۔ منصوبے پر کام کی رفتار کو تیز کریں تاکہ ترقیاتی کاموں کے لیے مزید فنڈنگ کی جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں